بجٹ منظور ی کے بعد تمام محکموں کو فنڈز ریلیز کردیا جائیگا،مولانا عبدالواسع

بلوچستان پسماندہ علاقہ ہے تفتان اور چمن بارڈر پر کاروبار کرنے کی اجازت ہونی چاہئے

0 77

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظور ی کے بعد تمام محکموں کو فنڈز ریلیز کردیا جائے گا اور بلوچستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے ترقی و خوشحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے بلوچستان پسماندہ علاقہ ہے تفتان اور چمن بارڈر پر کاروبار کرنے کی اجازت ہونی چاہئے اور وفاقی سطح پر بلوچستان کے کوٹے پر بلوچستان کے ہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے سیاسی ومذہبی جماعتوں کا کردار واضح ہونا چاہئے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں یا نہیں جمعیت علما اسلام بلوچستان میں 10سال سے اقتدار میں نہیں ہے اور نااہل حکمرانوں نے صوبے کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا ہے بے روزگاری بڑھ گئی ہے عوام کو روزگار کے مواقع میسر نہیں ہے او رترقیاتی منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے تمام اضلاع کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جمعیت علما اسلام آئندہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار میں آکر عوام کے تمام مسائل حل کریں گے اور جن جن سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر عوام کے مسائل حل نہیں کیے ان کا ازالہ بھی جمعیت علما اسلام کرینگے سیاست عبادت ہے اور عبادت سمجھ کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی و سیاسی جماعت ہے اور صوبے کے عوام نے ہمیشہ جمعیت کو سپورٹ کو کرنے کیلئے ہر انتخابات میں کامیابی دلوائی ہے اور ہم بھی ان کے امنگوں کے مطابق ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام ایک بہت قوت بن کر ابھرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.