ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں: آغا سراج

0 4

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستانی معاملات سے متعلق جو شوشہ چھوڑا گیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارا اپنا قانون ہے اور امریکا کا اپنا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کبھی بھی فرینڈلی نہیں ہوتی، اگر اپوزیشن کو ہاؤس میں موقع نہیں ملے گا تو باہر بولیں گے، بہتر ہے اپوزیشن ہاؤس میں اپنی بھڑاس نکال لے۔

اپنے کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 سال ہوگئے ہیں اسی طرح کیس چل رہا ہے، عدالت جب بلاتی ہے حاضر ہوتے ہیں۔

سابق سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، اگر مقدمات مقررہ مدت میں نمٹائے نہیں جاتے تو انہیں ختم کر دینا چاہیے، تاریخ پر تاریخ کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ عدالتوں میں آتے رہیں، 30 سال سے میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بریت اور ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ نیب ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے پاس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں تاہم احتساب عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.