خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں امن وا مان کے حوالے سے پولیس کو لیڈ رول دینےکا فیصلہ

0 5

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن وامان کے حوالے سے پولیس کو لیڈ رول دینے اور کرم میں امن کے قیام کے لیے حکومت کی عملداری کے لیے دستیاب تمام آپشن استعمال کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ، کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کے بعض اضلاع میں امن وا مان کے حوالے سے پولیس کو لیڈ رول دینے اور کرم میں حکومت کی عملداری کے لیے تمام دستیاب آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ کی استعداد میں اضافہ، پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی جلد فراہمی اور خالی اسامیوں پر جلد بھرتی کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 6 مہینوں کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ جب کہ افسران کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کیے گئے۔

پاک فوج اور ایف سی کے شہداکے بچوں کو پولیس اور سرکاری محکموں میں بھرتی کرنےکا بھی فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کرم کے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور حکومت کی عملدار ی کے لیے دستیاب تمام آپشن استعمال کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.