خیبرپختونخوا کابینہ میں ترامیم منظور، وزیراعلیٰ تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہونگے

0 6

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دینے کی ترامیم منظور کرلیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی منظوری دی۔

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دینے کی ترامیم منظور کرلی گئی۔

حکام کے مطابق ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے۔ ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے۔

ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے عہدوں پر خواتین ہی تعینات کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2024 مسودے کی بھی منظوری دے دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.