الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

0 7

کراچی: الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔

 

حافظ نعیم الرحمان پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

 

حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یوسی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 

گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الدین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنو قابل پروگرام میں شرکت پر حافظ نعیم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تھا۔

 

ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا تھا کہ ہم نے نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے،  جواب میں بتایا ہے کہ پروگرام غیر سیاسی تھا اور پورے پاکستان میں ہورہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جواب میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا انتخابی عمل اور انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔

 

ایڈووکیٹ سیف الدین کا کہنا تھا کہ حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس جاری کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.