چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں زیرالتوا 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس نمٹانےکا فیصلہ

0 5

اسلام آباد: چیف  جسٹس پاکستان  یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس  زیر التوا ہونے  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت  زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق اجلاس ہوا۔

 

اعلامیےکے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز  نے شرکت کی۔

 

اعلامیےکے مطابق  چیف  جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97  ارب  روپےکے ٹیکس کیس  زیر التوا ہونے  پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف  جسٹس نے سپریم کورٹ میں 3  ہزار  496 ٹیکس کیس زیرالتوا ہونے پر تشویش ظاہر کی۔

 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےطویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیس نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

 

اعلامیے کے مطابق  رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام  اور معاشی ماہرین  پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی زیر التوا ٹیکس کیس جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.