اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہی ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔
حکومت کے خاتمے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1947ء میں آزاد ملک بنا لیکن آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔
یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلئ اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی غیرملکی سازش کے خلاف ہماری جدوجہد کا آغاز ہورہا ہے اور ہمیشہ عوام ہی ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔