بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ گرادیا گیا

0 55

پنجگور: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اکبر بگٹی کے مجسمے کو گرادیا گیا، نامعلوم افراد مجسمے کو گراکر فرار ہوگئے۔

ایئرپورٹ روڈ پر اکبر بگٹی چوک پر سابق وزیراعلیٰ کا مجسمہ نصب تھا جسے نامعلوم افراد نے گرایا، ڈپٹی کمشنر زاہد احمد کی جانب سے نواب اکبر بگٹی چوک توڑنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعے کے فوری بعد سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او کو اکبربگٹی چوک کی جلد مرمت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

زاہد احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اکبر بگٹی چوک گرانے والوں کیخلاف کارروائی کرے، چوک کی حفاظت کیلئے پولیس تعینات کرکے اسکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.