اسلم گھمن کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے نکال دیا گیا،پہلے شوکاز کا جواب دو

0 30

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے رکن قومی اسمبلی اسلم گھمن کو نکال دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کا مؤقف ہے اسلم گھمن پہلے شوکاز کا جواب دیں۔ اس کے بعد اسلم گھمن پارٹی اجلاس سے نکل کر باہر روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبہے پراپنے اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کیے تھے۔ شوکاز زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان اور اسلم گھمن کو جاری کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.