وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے کسانوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کیلئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
تحریک انتشار کے دور میں اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی تھی مگر آج 90 ہزار پر ہے، آج نواز شریف کی حکومت کے باعث معیشت ترقی کررہی ہے اور مہنگائی نیچے آئی۔
آج غیرملکی مہمان آرہےہیں اور اعتماد بحال ہورہا ہے، میں پنجاب کوبدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، پیشگوئی کرکے جارہی ہوں کہ فتنہ ختم ہورہاہے اور گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے۔