کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے،بیرسٹر سیف

0 2

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لائف انشورنس فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

مشیراطلاعات کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے، جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے یہ بڑا اقدام ہے۔

واضح رہے کچھ دن قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا تھا۔

اس منصوبے کے حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ مزمل اسلم نے بتایا تھا کہ حکومت گھر کفیل کی وفات پر خاندان کی مالی معاونت کرے گی اور 60سال سے زائد عمر کے فردکی وفات پر 5 لاکھ جبکہ 60 سال سے کم عمر کے فرد کی وفات پر 10 لاکھ تک معاوضہ دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.