کراچی،فیڈرل بی ایریا میں سیلنڈر کی دکان میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

0 2

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں سیلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سیلنڈر کی دکان میں سیلنڈر پھٹنے کے سبب پیش آیا، جب کہ آ گ بھڑکنے کی وجہ سے دکان میں موجود دیگر سامان بھی جل گیا۔

آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے دو ٹینڈر جائے وقوعہ پہنچے جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور آگ بجھانے کے بعد دکان کے معائنے کے دوران جلنے والے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ اور ہلاک افراد کی شناخت کے لیے معلومات حاصل کی جارہی ہیں، جاں بحق افراد کی عمریں 35 سے40 سال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد سیلنڈر کی دکان پر ہی کام کرتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.