توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

0 5

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کی گئی اور فرد جرم کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.