قاضی فائزعیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس، 5 ججز شریک نہ ہوئے

0 2

سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس ہوا۔

فُل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 12 موجودہ ججز نے شرکت کی۔ سینیئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 5 ججز الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔

ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والوں میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس ملک شہزاد بھی شریک نہیں ہوئے۔

اس کے علاوہ 2 ایڈہاک ججز اور شریعت ایپلٹ بینچ کے بھی دونوں ایڈہاک ججز الوداعی ریفرنس میں موجود تھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کل 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کل دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، مہمانوں کو دعوت نامے جاری کرد یے گئے۔

تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کےسینیئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلا شرکت کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.