چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس : کون کون سے ججز شریک نہیں ہوئے؟

0 2

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس میں کون کون سے ججز شریک نہیں ہوئے ، ان کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس ہوا، فل کورٹ ریفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

چیف جسٹس چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج ریٹائر ہورہے ہیں ، فل کورٹ ریفرنس میں چھ ججز نے شرکت نہیں کی۔

جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک ہونے کے باعث فل کورٹ میں شریک نہیں ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک،جسٹس شاہد وحید ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ملک شہزاد بھی اجلاس میں شریک نہیں

اس ریفرنس میں روایتی طور پر سپریم کورٹ کے ججوں نے رخصت ہونے والے چیف جسٹس کو الوداع کہا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کل ہو گی، جس میں صدر آصف علی زرداری نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

گذشتہ رات سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔

تقریب میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، سپریم کورٹ کے ججز اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی۔

رواں ہفتے کے اغاز میں صدر آصف علی زرداری نے 25 اکتوبر (آج) کو قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کی باضابطہ منظوری دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.