چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی مدد کر سکتا ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

0 2

چیف کورٹ کے اگلے چیف جسٹس ٰیحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائزی عیسیٰ کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے لیے رکھے گئے الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بہتر ین انسان پایا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کمی محسوس کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو الوداع کہنے میں بہت مختلف احساسات ہیں، ایک طرف دکھی ہوں کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی موجودگی یاد آئےگی، آپ نے ہمیں ہمیشہ ہر چیز کے لیے تیار رکھا۔

ان کا کہنا تھا قاضی فائز عیسیٰ احساسات رکھنے والے انسان ہیں، مسکرا کر بات کریں گے تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے شائستہ جواب سے آپ مانوس ہو جائیں گے، اگر آپ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تنگ کریں گے تو غصے میں برابری نہیں کر سکیں گے، ان کے غصے کے وقت صرف آپ کی اللہ ہی مدد کر سکتا ہے، میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غصے کا کئی بار سامنا کیا، تجربہ اچھا نہیں تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.