کابینہ کا پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پر بحث کرانے کا فیصلہ

0 186

ذرائع کے مطابق سائفر میسج کا لب لباب ان کیمرہ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔

کابینہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن تین ماہ کی بجائے سات ماہ میں کروانے کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن تین ماہ میں کروائے لیکن الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور شیریں مزاری بہت زیادہ بولتے رہے۔

قانونی مشیروں نے کابینہ کو مشورہ دیا کہ بے شک سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے تاہم اختیارات کی تقسیم میں پارلیمنٹ سپریم ہے اور سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کو کم نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اسپیکر رولنگ کیس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا تھا جس کے بعد تحلیل کی گئی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کی حیثیت بحال ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.