محکمہ تعلیم سندھ کا ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

0 3

محکمہ تعلیم سندھ نے ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹائم سکیل کے تحت پرائمری ٹیچرز کو 16 اور 17 گریڈ میں ترقی دی جائے گی ، 11 ہزار 581 کو 17 گریڈ میں چیف پرائمری ٹیچرز کیا جائیگا ۔

28 ہزار 951 اساتذہ کو 16 گریڈ میں ترقی دیکر سینئیر پرائمری ٹیچر تعینات کیا جائیگا جبکہ دیگر کو 14 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کردیا جائے گا ۔

وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.