بہاولنگر: ایکسائز اہلکاروں کی غفلت، ڈرائیور ٹرالے کے نیچےآکر جاں بحق

0 3

بہاولنگر میں ایکسائز اہلکاروں کی غفلت کے باعث احمد دین نامی شخص اپنے ہی ٹرالے کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا نے حاصل کرلی۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں چار ایکسائز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

منچن آباد روڈ بہاولنگر پر ایکسائز اہلکاروں نے ناکہ بندی کر کے ٹریکٹر ٹرالی کو روکا اور پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی۔ رشوت نہ دینے پر عبداللہ نامی اہلکار نے ٹریکٹر کی ڈرائیونگ سنبھال لی اور احمد دین اور ظفر کو زبردستی ساتھ بٹھا لیا۔

اس دوران ٹریکٹر کو لے جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث احمد دین گر گیا اور اپنے ہی ٹرالے کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا، اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.