کراچی(بیوروروپورٹ)محکمہ موسمیات کی آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی ،مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا تفصیلات کے مطابقمحکمہ موسمیات کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں بعد نماز عصر منعقد ہوگا۔جس میں ذوالحج کے چاند کی رویت کے فیصلہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہونگے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔چاند دیکھنے کے لیئے ملک کے بیشتر حصوں میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرکا بتانا ہے کہ چاند کی پیدائش اتواررات ساڑھے نو بجے کے بعد ہوچکی ہے ۔ آج غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے تیرہ منٹ ہوگی۔ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد اسی منٹ ہوگا۔