26 ویں آئینی ترمیم جمہوریت و عدلیہ ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے، مریم اورنگزیب

0 3

پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا جہاں صحتمند ماحول کی فراہمی کوبنیادی انسانی حق قراردیا گیاہے، سینئر وزیرپنجاب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم جمہوریت، عدلیہ اور عوام ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے،پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی قدم اٹھایا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر بیان میں سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان الحمد اللہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی اور بہتری کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے۔

26 ویں آئینی ترآئین، جمہوریت ، عدلیہ اور عوام ہی نہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 9 کی روشنی میں ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی چیلنج اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنا ہمارے دستور کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے۔ پاکستان نے عالمی ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے بہت نمایاں، ٹھوس ، جامع اور عملی قدم اٹھایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.