گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیئے

0 2

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے معذور افراد کو طاقت ور بنانے کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے، معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ادارہ اب معذور افراد کی بہتر خدمت کیلئے نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.