تین سینیئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے،رانا ثنا اللہ

0 2

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینیئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تین سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا۔

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اُس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.