عدالت کا ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سےکرانےکا حکم

0 2

سندھ ہائی کورٹ نے عمر کوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کیےگئے ڈاکٹر شاہنواز کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سےکرانےکا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص سرکٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس امجد بویو اور جسٹس خادم حسین نے کی۔

عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے تحقیقات کی نگرانی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کرےگا۔

عدالت نے قتل کیس کے مرکزی ملزمان سابق ڈی آئی جی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.