آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل

0 2

نئی آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی کا طریقہ کاربھی تبدیل ہوگیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اب پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی بلکہ متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق متناسب نمائندگی کے حساب سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کی نمائندگی ہوگی۔ متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم اور جےیو آئی کی بھی نمائندگی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی کسی جماعت کاکوئی رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہوگی، ن لیگ کے قومی اسمبلی سے 3 اور سینیٹ سے ایک رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے 2 اور سینیٹ سے ایک رکن کمیٹی میں شامل کرنےکی تجویز ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے بھی قومی اسمبلی سے 2 اور سینیٹ سےایک رکن شامل ہوگا۔ ایم کیو ایم کےایک رکن کو قومی اسمبلی سےنمائندگی ملےگی۔ جے یو آئی کےایک رکن کو سینیٹ سےنمائندگی ملےگی۔

نام موصول ہوتےہی پارلیمانی کمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.