کراچی(شوریٰ نیوز) بائپرجوائے تھم گیا بپھری لہریں بھی معمول پر آنے لگیں،تیز لہروں کے باعث کراچی کے ساحل پر ہزاروں کی تعداد میں فین شیل آگئے تفصیلات کے مطابقسمندری طوفان بائپرجوائے تھم گیا،سمندرکی بپھری لہریں بھی معمول پر آنے لگی ہیں ، محکمہ موسمیات نے ایک سے دو روز میں موسم معمول پر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔تیز لہروں کے باعث کراچی کے ساحل پر ہزاروں کی تعداد میں فین شیل آگئے،ماہرین کے مطابق فین شیل بیرون ممالک میں تین سے چار ڈالر یں فروخت ہوتے ہیں،فین شیل کے اندر موجود گوشت جنوب مشرقی اشیائی ممالک کو برآمد کیاجاتا ہے۔چشمہ گوٹھ میں سمندرکا پانی داخل تو ہوا مگرآبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوا،ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیر آٹھ روز سے شکار کیلئے کھلے سمندر میں نہ جانے پرپریشان ہیں۔اس سے قبل این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان بھارتی گجرات کا ساحل عبور کرنے کے بعد کمزور ہو گیا ہے، شدت میں کمی کے بعد سمندری طوفان انتہائی شدید سے شدید میں تبدیل ہوچکا، آج شام تک شدت مزید کم ہونے کے بعد درجہ بندی ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گی، مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔این ڈی ایم اے نے کے مطابق طوفان کےپاکستان کی ساحلی پٹی پرممکنہ اثرات مزید پیشرفت پر منحصر ہیں،متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طوفان کے مکمل اثرات ختم ہو نے تک عوام محتاط رہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ کراچی سے سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بائپر جوائے گجرات میں جاکھاؤ پورٹ اور ملحقہ سرحد کو کراس کرگیا، طوفان کے باعث ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹا ہے، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10سے15 فٹ بلند ہیں، طوفان نےجہاں لینڈ فال کیا وہ کراچی سے 270 کلومیٹرمشرق میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج شام تک کمزور پڑ جائےگا، طوفان گجرات اور پاک ہند بارڈر کی ساحلی پٹی کے قریب ٹکرانے کے بعد مزید گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بائپرجوائے کٹیگری 3 سے کٹیگری 2 میں تبدیل ہوتا جائے گا، طوفان کے گرد 10سے15 فٹ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں،آج شام تک سمندری طوفان ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔میرپورخاص کے علاقے جھڈو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جانبحق جب کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ کراچی کے ساحل سے ٹکرانے کا تو ٹل گیا۔لیکن اس کے اثرات تاحال ساحل سمندر میں طغیانی کی صورت میں دکھائی دے رہے ہیں۔ سمندر میں طغیانی اوراونچی لہریں موجود ، پانی کنارے سے دور چلاگیا۔ مجکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج کہیں پرہلکی اورتیزبارش کا امکان ہے۔سمندری طوفان بائپرجوائے کیٹی بندرکے قریب پہنچ گیا ۔کیٹی بندر کے ساحل پر پانی کی سطح میں اضافہ اورسمندری لہریں بلند ہونے لگیں ۔جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ساتھ موسلا دہارباش بھی شروع ہوگئی ہے۔بائپرجوائے نے انڈین گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کرلیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹی بندرسے125 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے۔ کراچی سے 255، ٹھٹھہ سے 165 کلو میٹر دور ہے، طوفان کمزورہوکرسائیکلونک طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ طوفان آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو نے کی توقع ہے۔طوفان کے باعث قريبی گاؤں سومارگوٹھ ميں اب بھی کچھ لوگ قيام پذير ہيں۔ سوسے زائد افراد اس وقت بھی ہاکس بے کے قريبی گاؤں ميں موجود ہيں، جب کچھ لوگوں اپنے رشتے داروں کے ہاں چلے گئے۔دوسری جانب ہائپرجوائے کے اثرات سجاول اورتھرپارکرمیں بھی نظر نمایاں ہونا شروع ہو گئے، دونوں علاقوں ميں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ مٹھی،اسلام کوٹ، ڈیپلو، چھاچھرو اور کلوئی میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔مٹھی اوراسلام کوٹ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع،لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔