عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

0 2

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات چیت اور وکلا سے ملاقات کے لیے تین درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات اور طبی معائنے سے متعلق ہیں۔

ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی، یہ آئینی حق ہے، میرے مؤکل کی بچوں سے گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے۔

ملک فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے اور چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.