شاہ فیصل کالونی، شوہر کے ہاتھوں 3 ماہ کی حاملہ بیوی قتل

0 3

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا.

لواحقین نے دعوٰی کیا کہ تین ماہ کی حاملہ مقتولہ لائبہ کو گلے میں چھری مار کر قتل کیا گیا۔

لائبہ اور عبداللہ کی بائیس جون دو ہزار چوبیس کو شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد کے مطابق میری بیٹی نے محبت کی شادی کی تھی۔ ملزم عبداللہ اور میری بیٹی ایک ساتھ کال سینٹر میں جاب کرتے تھے۔ مجھے داماد نے فون کرکے بتایا آپ کی بیٹی نے ہاتھ کاٹ لیا ہے، اسپتال پہنچا تو بیٹی کی گلا کٹی لاش ملی تھی۔

مقتولہ لائبہ کی بہن کا کہنا ہے کہ لائبہ کو اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.