لاہور: طلبہ کے احتجاج پر جے آئی ٹی کا ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ

0 2

لاہور میں طلبہ کے احتجاج پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شیئر کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا اور اس ڈیٹا کی روشنی میں ویڈیو اور پوسٹیں شیئر کرنے والوں کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

جے آئی ٹی میں تین پولیس اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.