حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دینگے، چیئرمین پی ٹی آئی  

0 2

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہےکہ آئینی ترمیم کے لیے حکومتی بینچز سے 7 ممبران ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

 

مجوز آئینی ترمیم کے حوالے سے  نجی نیوز  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورے ہیں،حکومت نے نہ اپنے ممبران سے پوچھا نہ ڈر کے مارے جواب دیا ہے، میرے پاس باوثوق اور قابل اعتماد سورس سے خبر آئی ہے کہ 7 ممبر ووٹ نہیں دیں گے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ممبران کہتے ہیں وہ  ووٹ نہیں دیں گے، ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ووٹ اس انداز سے دیئے جائیں، حکومتی ممبران نے کہا کہ ہم نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے، شاید بلاول کو بھی علم ہو کہ ان کے اپنے ممبران ووٹ نہیں دے رہے۔

 

دوسری جانب مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کےلیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے آنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ابھی بات کرنا قبل از وقت ہے، مولانا فضل الرحمان آئیں گے تو بات ہوگی، اس وقت پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دوسری جانب ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہو رہی ہیں۔

 

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو بہتر بنانے کا ایجنڈا ہے، ایم کیو ایم نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم اس مسودے کے حق میں ہے،  یہ پاکستان کو بچانے کے لیے اوریہ ڈائیلاگ ملک کے حق میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.