آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پر کل تک کیلئے ملتوی

0 5

26 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر غور کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں راستوں کی بندش کے باعث 39 میں سے صرف 12 ممبران اجلاس میں پہنچ سکے۔

کمیٹی نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور اے این پی کے مجوزہ ڈرافٹ یکجا کرلیے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی نے آئینی ترامیم کمیٹی میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں101 کرنےکامطالبہ کر دیا اور اس تجویز کو بلوچستان عوامی پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

اجلاس کے بعد گفتگو میں چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی آج اپنا اجلاس کررہی ہے، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر کی درخواست پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل تک ملتوی کیا ہے۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاکہ آج نوازشریف، فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات میں اتفاق رائے ہوگیا تو متفقہ مسودہ کل کمیٹی کے سامنے آجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.