حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

0 5

وفاقی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا 4 بجے طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے پہلے کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

اُدھر مختلف جماعتوں کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی اور سنیٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے، دو تہائی اکثریت کیلئے قومی اسمبلی میں 224 اور سینیٹ میں 63 ووٹ درکار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.