ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

0 7

عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام پر ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے متن کے مطابق واقعےکی انکوائری ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حقائق اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے عدالتی تحقیقات ضروری ہیں۔

جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی گزشتہ روز قبر کشائی کرکے نمونے لیے گئے تھے ، مقدمے میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہل کاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔

18 ستمبرکو جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو سندھڑی میں قتل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.