چیف جسٹس فائزعیسیٰ توسیع نہ لینے کا اعلان کردیں تو آئینی بحران ختم ہوجائے گا،حافظ نعیم

0 7

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ توسیع نہ لینے کا اعلان کردیں تو آئینی بحران ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے تو بحران ختم ہو جائے گا، اپوزیشن کو آئینی مسودوں کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے، آئینی بحران ختم ہو جائے تو یہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کو بھی بھول جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.