ملائیشیا کے وزیر اعظم 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

0 5

ملائیشیا کے وزیراعظم داتوسری انور ابراہیم 2 تا 4 اکتوبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر کر رہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ وزرا،نائب وزرا اور سینئرز حکام کا وفد بھی ہوگا، وزیراعظم داتوسری انور ابراہیم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنما پاک ملائیشیا تعلقات مزید مستحکم کرنے کے ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریں گے، تجارت، رابطوں، توانائی، زراعت، حلال صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں پر گفتگو کی جائے گی، فریقین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائیشیا کے درمیان تاریخ، ثقافت اور عقیدے میں جڑے مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، دورہ پاک ملائیشیا تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.