مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یوآئی کے امیر ،مولانا عبد الغفورحیدری سیکرٹر ی جنرل منتخب

0 4

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال کے لیے بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے،چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ کے لیے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.