6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا، اب عمل درآمد کرنا ہے، وزیر خزانہ

0 25

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے۔

آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا، یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ہوا ہے، اس میں سابق نگران حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، اب معاشی استحکام آئے گا۔

آئی ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، اس پروگرام کے آنے کے بعد ہم معاشی استحکام کی طرف تیزی سے بڑھیں گے، میکرو اکنامک استحکام منزل نہیں، راستہ ہے۔

اسٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہےکہ اب یہ نئی حدیں عبورکررہی ہے، پرامید ہوں کہ ایکسچیج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے، 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے، 2 وفاقی وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معیشت کی مضبوطی کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑی کامیابی ہے، غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، کابینہ نے سیلری نہ لینے کا فیصلہ کیا، ہم نے کچھ اور چیزیں بھی کیں، ہمیں ایف بی آر کی استعداد کار کو بھی بڑھانا ہے، آڈٹ کرنا ایف بی آر کا کام نہیں، اس حوالے سے ہم 2000 چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھرتی کر رہے ہیں، ٹیکس کلیکٹرز کا بھی کڑا احتساب ہو گا۔

ایف بی آر میں ٹیکس سسٹم میں انسانی عمل دخل ختم کرنا ہے، ٹیکس وصولی کیلئے انسانی حقوق کی پاس داری ضروری ہے، ہمارے پاس ہر طرح کا ڈیٹا ہے جسے ہم زیر استعمال لائیں گے، اس وقت صرف 14 فیصد ریٹلرز سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، نان رجسٹرڈ لوگوں کی یوٹیلیٹی سروسز بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.