الیکشن مسئلے کا حل نہیں، نواز شریف آج خاموش رہے تو کل جوابدہ ہونا پڑیگا، شاہد خاقان
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی، یہ ترمیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سینیٹرز نے آئینی ترمیم نہیں دیکھی، جو ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں پڑھے بغیر قانون پاس ہوتے ہیں۔ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی کورٹس کی حدود کیا ہوں گی، ترمیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اپنے راستے سے ہٹ گئے ہیں، نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہے، اگر وہ خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، الیکشن مسئلے کا حل نہیں، الیکشن چوری کر لیے جاتے ہیں، اب لیڈر شپ کا امتحان ہے کہ ملک چلانا ہے کہ نہیں۔