پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے7 مزدور جاں بحق ہوگئے
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خداآبادان میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کے مطابق نامعلوم افراد نے مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔