قطر سے فلپائن کی پرواز کا پاکستانی حدود میں انجن فیل، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

0 8

قطر کے شہر دوحا سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی کی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاونج منتقل کر دیا گیا جن کا معائنہ جاری ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.