وادی تیراہ میں دراندازی کی کوشش میں گرفتار افغان شہری سے تفتیش میں پاکستان پر حملوں کیلئے افغانستان میں تربیت دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی بار افغان عبوری حکومت کو شواہد سے آگاہ کیا گیا لیکن افغان عبوری حکومت خوارج کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ہو چکی، وادی تیرہ میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری عبداللہ ولد نثار گرفتارہوا۔
عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق ضلع ننگرہار ولایت کے ضلع لالپورہ سے ہے، دہشتگردی کی ٹریننگ اپنے آبائی شہر ننگرہار میں حاصل کی، تربیت کے بعد پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
گرفتارافغان شہری عبداللہ نے بتایاکہ پاکستان پر حملے کرنے والے 34 افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، پاکستان پر حملے کیلئے ان کے پاس وافر مقدار میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
گرفتارافغان شہری عبداللہ کا کہنا ہے کہ ستارہ بانڈہ پر حملے میں 10 لوگ زخمی، 15 ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے، ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔