بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے ،مراد علی شاہ

0 29

ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں خطرہ ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔

کل سے تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں جب کہ دریا کے دوسری طرف اضلاع کیرتھر رینج، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے۔

کراچی شہر میں بھی خطرہ ہے، اس سلسلے میں میٹنگ کرتا رہا ہوں، ہر ضلع میں اپنے کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، دریائے سندھ میں بہاؤ تیز ہے،کراچی سے دیکھتا آرہا ہوں ہر جگہ صورتحال مینج اور انڈر کنٹرول ہے تاہم بدین میں کچھ شکایت ہے جسے حل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.