پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت اور انتشارپھیلانے کے بجائے ملک کا سوچے، وزیرداخلہ بلوچستان

0 45

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے تعلقات کے انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان اور بی اے پی کے مرکزی نائب صدر میرضیااللہ لانگو نے کہا کہ رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔

میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا، پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت اور انتشارپھیلانے کے بجائے ملک کا سوچے، نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.