دریائے استور میں 2 پل بہنے سے زمینی رابطہ منقطع، سیاح پھنس گئے

0 18

استور کےگاؤں فینہ کے 2 پل دریائے استور میں بہہ جانے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

پل بہہ جانے کی وجہ سے سیاح پھنس گئے جنہیں ریسکیو کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کی ہیں۔

وزیر اعظم نے فینہ گاؤں کیلئے متبادل راستہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ادھر پنجاب کے شہری علاقوں میں متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 25 اگست تک مون سون کے متوقع شدید اسپیل کی خود نگرانی کررہا ہوں، ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا اور نکاسی آب کی تیاری یقینی بنائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.