انٹرنیٹ کی سست رفتاری، اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے اقتصادی مشکلات سے خبردار کردیا

0 17

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے خبردار کر دیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پیدا ہونے والی مشکلات پاکستان کی اقتصادی ترقی کو پٹڑی سے اُتار سکتی ہیں۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرنے والی باڈی او آئی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ کے تسلسل میں اس طرح کی رکاوٹیں ملکی معیشت میں جدت طرازی کو روک سکتی ہیں اور اقتصادی بحالی کے اہم جُز یعنی غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ OICCI پاکستان کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی مسلسل وکالت کرتا رہا ہے تاہم انٹرنیٹ میں اکثر رکاوٹیں اس ویژن کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔

بیان کے مطابق ہر سال پاکستان کی معیشت کیلئے فری لانسرز کی 1 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوتی ہے، اس اضافی آمدنی کو مقامی اشیا اور خدمات پر خرچ کیا جاتا ہے، بار بار انٹرنیٹ کی روک تھام سے اس آمدنی کو نقصان پہنچتا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہوتا ہے

واضح رہے کہ وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (WISPAP) کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.