بانی پی ٹی آئی کی فیض حمید سے متعلق حالیہ گفتگو، حقائق سامنے آ گئے

0 12

بانی پی ٹی آئی کی جنرل فیض حمید سے متعلق حالیہ بیان کے بعد ماضی میں ان کی جانب سے دیے گئے بیانات کی روشنی میں حقائق سامنے آ گئے ۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض حمید کو وہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے نہیں ہٹانا چاہتے تھے کیونکہ جنرل فیض حمید طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ انگیجڈ تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف سے توسیع لینے کی شرط پر ان کی حکومت گرائی۔

بانی پی ٹی آئی کے حالیہ بیان کے بعد ان کے ماضی کے بیانات کے روشنی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں یہ بات سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی کئی بار یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے جنرل باجوہ کو توسیع کی خود آفرز کی تھیں۔

پروگرام یہ بات بھی سامنے آئی کے بانی پی ٹی آئی اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بھی جنرل باجوہ کو ہی الیکشن کے بعد تک آرمی چیف رکھوانا چاہتے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں یہ حقائق بھی سامنے لائے گئے کہ بانی پی ٹی آئی نے ماضی میں یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ جنرل فیض حمید کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رکھنا چاہتے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.