پی پی سے مشاورت جاری، چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا، اسحاق ڈار

0 35

ائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا، پیپلز پارٹی سے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے،واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.