رینجرز اہلکار قتل کیس: ایم کیو ایم کارکن عبید کےٹو کو عمر قید کی سزا

0 17

انسداد دہشت گردی عدالت نے 1998 میں قتل کیےگئے رینجرز اہلکار کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کارکن عبیدکےٹو کو عمرقید کی سزا سنادی۔

عدالت نے پولیس اہلکارکو زخمی کرنے کے جرم میں عبید کےٹو کو مزید 15 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم عبید کےٹو 5 لاکھ روپے مقتول رینجرز اہلکار دلدار کے اہلخانہ کو ادا کرے۔

پراسیکیوشن کے مطابق جولائی 1998 میں ملزمان نادر شاہ، عبید کےٹو اور دیگر نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز حوالدار دلدار ہلاک اور پولیس اہلکار ممتاز زخمی ہوگیا تھا۔

ملزمان کے خلاف دو جولائی 1998 میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم عبید کےٹو کو 2015 میں نائن زیرو پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا،عبید کےٹو مختلف مقدمات میں سزا کے بعد جیل میں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.