انسداد دہشتگردی عدالت، عمران خان اور شاہ محمود کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

0 34

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ، جس میں پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے ۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، کون سی جیل میں ہیں؟۔

پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو وڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.