پنجاب میں تین نئے روڈ کوریڈور تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی

0 18

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 450کلو میٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کیے جائیں گے، 210ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر2025ء تک مکمل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں تین ماہ میں نئے روڈ کوریڈور پر تعمیرات آغاز کرنے کا حکم دیا ہے،ساہیوال سے چیچہ وطنی اور رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی، دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں بدل دیا جائے گا اور شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ بڑے شہروں کو منسلک کرنے والے روڈ کوریڈورز سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

خصوصی اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد ملک، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.